Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ، بنگلہ دیش کا محسن...کیسے

ریاض۔۔۔۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر قاضی اکرم الدین نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، بنگلہ دیش کا محسن ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات گہرے ہیں۔ مملکت نے ہمیشہ بنگلہ دیش کا ساتھ دیا۔ وہ ڈھاکا میں سعودی وزارت اسلامی امو رکے وفد کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ سعودی وفد کی قیادت معاون سیکریٹری اسلامی امو رشیخ احمد الحازمی کررہے ہیں۔ سعودی وفد بنگلہ دیش کی جمعیت اہلحدیث کانفرنس میں شرکت کیلئے ڈھاکا پہنچا ہوا ہے۔ شیخ احمد الحازمی نے تقریب کے اختتام پر بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر کو کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن سے شائع ہونے والے قرآن پاک کانسخہ اور یادگار شیلڈ پیش کی۔ تقریب میں متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔
 

شیئر: