Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دو ٹرمینل آج سے کھولنے کا اعلان

ایئرپورٹ کا ٹرمینل ون ڈومیسٹک پروازوں کے لیے مخصوص کیا جائے گا( فوٹو: اے ایف پی)
ریاض میں حوثیوں کےمہلک میزائل حملے کے دو ہفتے کے بعد کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دو ٹرمینل اتوار 25 اکتوبر کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ کا ٹرمینل ون ڈومیسٹک پروازوں کے لیے مخصوص کیا جائے گا جبکہ ٹرمینل ٹو سے سعودی قومی فضائی کمپنیوں کی بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
ریاض ایئرپورٹ کے آفیشنل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کنفرم بکنگ رکھنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے قبل بکنگ اور فلائٹ سٹیٹس کے بارے میں اپنی ائیرلائن سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 10 اکتوبر کو حوثیوں کے میزائل حملے میں 13 اموات اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے بعد ایئرپورٹ بند کردیا گیا تھا۔

 

شیئر: