Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں مغوی ہندوستانی انجینیئر رہا

کابل۔۔۔افغانستان میں اغوا کئے جانے والے 7ہندوستانی انجینیئرمیں سے ایک کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے افغان حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ رہائی پانے والا ہندوستانی انجینیئر واپس اپنے گھر پہنچ چکا ہے۔ افغان طالبان نے مئی 2018ءمیں صوبے بغلان سے اغوا کیا تھا۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے مطابق وہ کابل حکومت کے ساتھ مل کر باقی 6 انجینیئرز کی رہائی کیلئے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ افغانستان میں مختلف منصوبوں پر1700 سے زائد ہندوستانی انجینیئر کام کر رہے ہیں۔ ہند، افغانستان میں تقریبا ً3 ارب ڈالر کے ترقیاتی امدادی پروگرام پر کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ 
 

شیئر: