Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی

شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 22مارچ سے شروع ہوگی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور آفیشل شرکت کریں گے۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو ہند کو ہرا کر آئی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ سینیئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے کے باوجود پاکستان معیاری ٹیم ہے۔ ہمیں گیم پلان کے مطابق کھیلنا ہوگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: