Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ کے بہترین فون گلیکسی ایس 10 میں بڑی خرابی سامنے آگئی‎

سامسنگ کمپنی کی جانب سے گزشتہ ماہ ایس سیریز متعارف کرائی گئی تھی اور یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی کے اب تک کی سب سے بہترین فون ہیں۔ تاہم اب اس سیریز کے فون ایس 10 میں بڑی خرابی سامنے آگئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی ممالک میں صارفین کو گلیکسی ایس 10 کی بیٹری جلدی ختم ہونے کا مسئلہ درپیش ہے۔کچھ صارفین نے شکایت کی ہے کہ گلیکسی ایس 10 بعض اوقات جیب میں اندر رکھنے وقت خود بخود آن ہوجاتا ہے اور اس کی اسکرین روشن ہوجاتی ہے۔موبائل کو لاک کیے جانے کے باوجود چلتے وقت خود بخود موبائل کی اسکرین آن ہوجاتی ہے، جو بیٹری کے خاتمے کا سبب بن رہی ہے۔یہی نہیں کچھ صارفین نے یہ شکایت بھی کی کہ بعض مرتبہ گلیکسی ایس 10 کا فنگر پرنٹ فیچر بھی کچھ دیر کے لیے کام چھوڑ دیتا ہے۔ کمپنی نے تاحال ان شکایات پر کسی قسم کا کوئی مؤقف یا شکایات کے ازالے کے لئے نئی اپڈیٹ جاری کرنے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
 

شیئر: