کل شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
مختلف مقامات سے قبلے کا تعین آسانی سے کیا جاسکتا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مکہ مکرمہ میں کل 11 رمضان بمطابق 28 فروری کی شام سال 2026 کا ایک اہم فلکیاتی نظارہ دیکھا جائے گا، سال رواں میں پہلی بار چاند مسجد خانہ کعبہ کے عین اوپر آجائے گا۔
عاجل نیوز کے مطابق جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ، انجینئرماجد ابوزاھرہ نے مزید بتایا کہ فلکیاتی اعتبار سے چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے زمین کے کسی بھی مقام سے چاند کی سمت دیکھنے سے خانہ کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جاسکے گا۔
ابوزاھرہ کا مزید کہنا تھا کہ چاند کی حقیقی بلندی تقریبا 89.98 ڈگری ہوگی، یعنی وہ انتہائی معمولی فرق (90 ڈگری) سے تقریبا عمودی شکل میں ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاند، زمین سے تقریبا 374187 کلو میٹر کے فاصلے پرہو گا اس کی روشنی کی مقدار تقریبا 91 فیصد ہوگی جبکہ اس کا ظاہری قطر 0.83 ڈگری دکھائی دے گا۔
واضح رہے چاند کے خانہ کعبہ کے اوپردکھائی دینے کے واقعہ کی مدد سے قبلے کا رخ معلوم کرنے میں آسانی ہوتی ہے، ماضی میں لوگ اس طرح بھی قبلے کا درست تعین کیا کرتے تھے۔
خیال رہے سالِ رواں 2026 کا یہ پہلا فلکیاتی مظاہر ہو گا جب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔