Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ میونسپلٹی میں ’رمضان اور آپ کی صحت‘ مہم کا آغاز

مہم کا مقصد صحت مند معاشرے کو فروغ دینا ہے (فوٹو: ایکس)
الباحہ ریجن کی میونسپلٹی کی جانب سے ’رمضان اور آپ کی صحت‘ کے عنوان سے فلاحی تنظیم تعاطف کے تعاون سے صحت آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق صحت آگاہی مہم کے تحت مختلف مقامات پر سٹالز لگائے گئے ہیں جہاں فلاحی تنظیم کے تعاون سے طبی عملہ متعین ہے۔
صحت آگاہی مہم کے تحت وزٹرز کی نظر کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں رمضان المبارک کے دوران غذائی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ہلکی ورزش کرنے کی بھی تلقین کی جاتی ہے۔
اس ضمن میں ریجنل فلاحی تنظیم تعاطف کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ آگاہی پروگرام کا مقصد معاشرے میں صحت مندانہ ماحول کو اجاگر کرنے کے لیے اہم معلومات سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ ماہ مبارک کے ایام بہتر طور پر گزاریں اور صحت کا خیال رکھیں۔
صحت مہم کے تحت وزٹرز کی شوگر اور بلڈ پریشر کا لیول بھی چیک کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ذیابیطیس اور فشارخون مرض میں مبتلا افراد کو طبی ہدایات بھی دی جاتی ہیں۔

شیئر: