داخلی حجاج اور صحت ٹیموں کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی
ویکیسن لگوانے کے لیے صحتی ایپ پر پیشگی وقت حاصل کر لیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارتِ صحت کی جانب سے اندرون مملکت سے فریضہ حج ادا کرنے کے خواہمشندوں کو ہدایت کی ہے کہ سیزنل فلو اورگردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی طور پر لگوائیں ۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی اور حجاج کی صحت وسلامتی کے لیے ویکسین کا مکمل کورس کیا جائے تاکہ موسمی بخار اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہا جائے۔
وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ رواں برس اندرون مملکت سے حج کرنے والے اور صحت اداروں سے منسلک ٹیموں کے وہ افراد جنہوں نے گزشتہ 5 برس کے دوران گردن توڑ بخار(منیناجائٹس) کی ویکسین نہیں لگوائی ان کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ مذکورہ ویکسین لگوائیں جس کا ریکارڈ ’صحتی‘ ایپ پراپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔
وزارت نے رواں برس حج ادا کرنے کے خواہمشند اور صحت اداروں سے منسلک اہلکاروں کو ہدایات کی ہے کہ وہ ویکسین لگوانے کے لیے ’صحتی‘ ایپ پر وقت حاصل کریں۔