Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عظمت حرمین کانفرنس کل لندن میں ہوگی ، اشرفی

ریاض ۔۔ مجلس دفاع حرمین کے چیئرمین حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ عظمت حرمین کانفرنس کل لندن میں منعقد ہو گی ۔ عاجل ویب نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ لندن کانفرنس کا مقصد اسلام کے حقیقی پیغام امن و سلامتی، عفو و درگزر کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے شرکاءدنیا بھر کےلئے مملکت کی جانب سے انسانی خدمات کے علاوہ ضیوف الرحمن اور زائرین کو فراہم کی جانب سہولتوں کونمایاں انداز میں پیش کریں گے ۔ دنیا میں پھیلی انتہاءپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے سعودی عرب کی حکومت اور علماءکا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مملکت کے بدخواہوں کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوگا ۔خطہ ارض پر مقیم ملت اسلامیہ مملکت کو اپنا مرکز و محور مانتی ہے ۔ 
 

شیئر: