Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : 3 رکنی مسلح گروہ گرفتار

ریاض ۔۔ ریجنل پولیس نے مختلف مقامات پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان مقامی شہری ہیں جن کے قبضے سے پستول اور اضافی راﺅنڈز بھی برآمد کر لئے گئے ۔ ریجنل پولیس ترجمان نے سبق نیوز کو بتایا کہ پولیس کو ملزمان کی تلاش تھی جنہوں نے متعدد مکانوں میں وراداتیں کی تھیں ۔ ملزمان کے قبضے سے پستول ، موبائل فون ، نقاب اور اضافی راﺅنڈ برآمد ہوئے ہیں ۔ ملزمان نے ایک گھر میں داخل ہو کر مکینوں کو اسلحہ کے زور پر ایک کمرے میں بند کیا اور وہاں سے 37 ہزار ریال نقد لے اڑے تھے ۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں ۔ 

شیئر: