Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم پاکستان یوتھ اسپورٹس فیسٹول: ٹیبل ٹینس اور آرچری مقابلے

پشاور: یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ یوتھ ا سپورٹس فیسٹول میں ٹیبل ٹینس اور آرچری کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ ٹیبل ٹینس بوائز کیٹیگری میں شایان جبکہ گرلز چیمپیئن شپ اقراء رحمان نے جیت لی ،آرچری میں سلمان اور عامر نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ سیف گولڈ میڈلسٹ صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد نور مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کفایت اﷲ ،پختونخوا آرچری کلب کی صدر سارہ خان ، سپیشل برانچ کے انسپکٹر امداد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈائریکٹریٹ آف یوتھ خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور پختونخواآرچری کلب کے زیر اہتمام قیوم ا سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ یوم پاکستان یوتھ ا سپورٹس فیسٹول میں ٹیبل ٹینس بوائز کیٹگری میں شایان نے حسیب کو 11-9,8-11,11-7,9-11 اور11-8 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ سیمی فائنل میں شایان نے فیضان جبکہ حسیب نے شرجیل کو شکست دی تھی ۔ خواتین کے فائنل میں اقراءرحمان نے نمرا کو 1-3 سے شکست دی ا سکور 11-9,10-11,11-7 اور11-6 رہا ۔سیمی فائنل میں اقراء رحمان نے حیاءکو 0-3جبکہ نمرا نے ہبہ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ اس سے قبل آرچری کے مقابلوں میں سلمان نے 35 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، عامر 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ شایان نے 22 پوائنٹس کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ میں 30 سے زائد جونیئر وسینئر آرچرز نے حصہ لیا ۔ پختونخوا آرچری کلب کی صدر سارہ خان اور وقاص نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ 
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: