ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی حکمرانی برقرار

دبئی: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی حکمرانی بدستور قائم ہے، بیٹنگ میں بھی بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ ہند 12 پوائنٹس کے فرق سے دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔آئی سی سی کی جانب سے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن کے بعد فخر زمان ٹاپ 10میں 9ویں نمبر پر ہیں ۔ جنوبی افریقی اوپنر ریزا ہینڈرکس ایک ساتھ 26 درجے ترقی کر کے 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں، پال ڈومنی 7 درجہ بہتری سے 32، وان ڈیر ڈوسین 33 درجے ترقی پاکر 41 اور نروشن ڈیکویلا 19 درجہ بہتری سے 78 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔بولنگ میں پاکستان کے3 کھلاڑی شاداب خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف بالترتیب دوسرے، چوتھے اور نویں نمبر پرہیں۔ جنوبی افریقہ کے کرکٹر اینڈل فیلکوایو 14 درجے ترقی پاکر دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تبریز شمسی کو 41 درجے ترقی کے بعد 35 واں نمبر مل گیا ہے۔ آل راونڈرز میں ٹاپ پوزیشن آسٹریلیا کے گلین میکسویل کے پاس ہے جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا دوسرا نمبر ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اپنے ملک میں سری لنکا کے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا، البتہ اس کی پانچویں پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا ۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: