Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال کلبز کے 3بڑوں پر جرمانے

ریاض ۔۔۔ سعودی فٹبال آرگنائزیشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے الہلال ، الشباب اور النصر ٹیموں کے سربراہوں پر 820ہزار ریال کے جرمانے کردیئے۔ تینوں کے سربراہ جمعہ کوملاقات کرینگے۔عاجل ویب سائٹ نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک میچ کے بعدفیلڈ میں شائقین نے خالی بوتلیں اور مختلف اشیاءپھینکی تھیں جس پر 80ہزار ریال کا جرمانہ الہلال کلب پر کیا گیا۔النصر کلب کے سربراہ سعود آل سویلم پر 6 لاکھ ریال کا جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے سعودی فٹبال آرگنائزیشن کے خلاف ٹی وی پر توہین آمیززبان استعمال کی تھی۔کمیٹی نے الہلال کے سربراہ شہزادہ محمد بن فیصل پر ایک لاکھ10ہزار ریال کا جرمانہ کیا کیونکہ انہوں نے النصر کلب کے سربراہ کے ٹی وی انٹرویو کے بعد ٹویٹ کیا تھا جس پر کمیٹی نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے الشباب کے سربراہ خالد البلطان پر اشتعال انگیز بیان دینے کی وجہ سے ایک لاکھ10ہزارریال کا جرمانہ کیا۔ کمیٹی نے تینوں کلبز کے سربراہوں کو دفعہ 139کے بموجب جرمانوں کے خلاف اپیل کا موقع دیا ہے۔ 
 

شیئر: