Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النصر اور الہلال میچ کے ٹکٹ بلیک ہونے لگے

ریاض ۔۔۔ کل جمعہ کو النصر اور الہلال فٹبال ٹیموں کے درمیان ریاض شہر میں میچ ہوگا۔ٹکٹ بلیک ہونے لگے۔ ایک ٹکٹ کی قیمت 7ہزار ریال تک پہنچ گئی۔ اخبار 24نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ افراد اور اہل خانہ کے مشترکہ ٹکٹ کی قیمت 90اور 160ریال ہے ۔ گولڈن ٹکٹ کی قیمت 5تا 7ہزار ریال ہے۔الہلال کلب نے 14ہزار ٹکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ النصر کلب نے گولڈن ٹکٹ کی قیمت 5ہزار ، کانسی 2ہزار ریال اور فیملی و افراد کے مشترکہ ٹکٹ کی قیمت 40ریال متعین کی ہے۔ 
 
 

شیئر: