Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے شاہینوں کا ٹریننگ کیمپ 15اپریل کو سجے گا

 
  لاہور: کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15 اپریل سے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس میں20کرکٹرز کو مدعوکیا جارہاہے، کیمپ سے پہلے کرکٹرز کے 14 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ بھی ہونگے۔ابتدائی فہرست میں فخرزمان، امام الحق، شان مسعود،بابر اعظم،حارث سہیل،شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی،شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین،محمد رضوان،جنید خان، یاسر شاہ، عثمان شنواری کے نام شامل ہیں۔محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ سلیکشن کمیٹی 2 سے 3 مزید کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کرناچاہتی ہے تاکہ ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جا سکے، پاکستان کپ میں پرفارمنس دینے والے بھی نظر میں ہونگے۔ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے ساتھ5 ریزروکھلاڑیوں کا بھی اعلان کیاجائیگا۔آئی سی سی رولز کے مطابق کسی انجری کی صورت میں ٹیمیں 21 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، اس کے بعد کسی کھلاڑی کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی، ایک ہفتے کی ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم 23 اپریل کو لند ن روانہ ہو جائے گی جہاں انگلینڈ کیخلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچوں پرمشتمل سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ ہوگا۔
 
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے  واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: