Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین فضائیہ کا مگ27طیارہ گرکر تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا

نئی دہلی: انڈین فضائیہ کا مگ27 طیارہ جودھ پور میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا۔

آل انڈیا نیوز ایجنسی (اے این آئی) کے مطابق طیارہ معمول کے مشن پر تھا۔جودھ پورمیں سیروہی کے علاقے میں طیارے میں خرابی واقع ہوگئی۔ زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔

 بھارتی مگ طیارہ اڑانے والا پائلٹ حادثےمیں بچ گیا۔ کھلے میدان میں گرنے کے سبب اسے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے 8 طیارے گرکرتباہ ہو چکے ہیں۔ بھارتی ائیر فورس کا ایک جنگی ہیلی کاپٹربھی بڈگام میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
 
 

شیئر: