Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ میں پادریوں کی طرف سے ہیری پوٹر سیریز جلانے کی عوامی تقریب

پولینڈ کے شہر کوشالین میں کیتھولک پادریوں نے ہیری پوٹرسیریز سمیت دیگر اشیا ءعوامی تقریب میں نذر ٓاتش کر دیں۔ کیتھولک پادریوں کے خیال میں یہ کتابیں اور اشیاء مذہب کے خلاف نفرت پھیلاتی ہیں اور جادو کو فروغ دینے میں کام آتی ہیں۔
ہیری پوٹر دنیا بھر میں پسند کی جانے والی برطانوی مصنف جے کے راولنگ کی تصوراتی ناول کی سیریزہے جس پر فلمیں بھی بن چکی ہیں۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لگائی جانے والی ایک پوسٹ میں کتا بیں جلانے والی عوامی تقریب کو دیکھایا گیا ہے، جس میں تین پادری کتابوں سے بھری ایک ٹوکری کو آگ کے گڑھے کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ 
جلائی جانے والی اشیاءمیں افریقی طرز کا ماسک ، جاپانی کارٹون ہیلو کٹی کی چھتری اور ہندو مذہب میں مقدس مانے جانے والی ایک مورتی شامل تھی۔ 
یہ تصاویر فیس بک کے جس پیج پر موجود تھیں وہ " ایس ایم ایس فرام ہیون " نام کے ادارے کی طرف سے چلایا جاتا ہے۔ یہ اداراہ عیسائی عقیدے سے متعلق پیغامات ایس ایم ایس کے ذریعے پہنچاتا ہے۔ تاہم فیس بک پر صارفین نے کتابیں جلانے کے اس اقدام کی تنقید کی ہے۔
اچھائی اور برائی پر مبنی مقبول سیریز ہیری پوٹر 1997 میں لانچ ہوئی تھی۔ یہ کہانی ایک جادوگر ہیری پوٹر اور اس کے دشمن والڈی مورٹ پر مبنی ہے۔ 
مذہبی حلقوں کی طرف سے پہلے بھی ہیری پوٹر سیریز پر تنقید ہوتی رہی ہے ۔ لوگوںنے کہانی میں جادو کے ذکر پر اعترا ضات اٹھائے تھے۔ 
 

شیئر: