Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی پارلیمنٹ نے یونین سے علیحدگی ملتوی کردی

لندن :  برطانوی پارلیمنٹ نے یونین سے علیحدگی ملتوی کردی۔برطانوی دارالعوام نے ایک ووٹ کی اکثریت سے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی ملتوی کردی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں قانون کا مسودہ پیش کیاگیا تھا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کو یورپی یونین سے علیحدگی کی حتمی تاریخ آگے بڑھانے کا طریقہ کار اپنانے پر مجبور کیا جائے۔ مسودے کے حق میں 313اور مخالفت میں 312ووٹ آئے۔ اس پر مزید بحث ہوگی۔
اسکائی نیوز کے مطابق برطانوی حکومت نے پارلیمنٹ کے فیصلے پر ناگواری کا اظہار کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے التوا کے قانون کے مسودے کی حمایت کرکے مایوس کیا۔
حکومت کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم یورپی یونین سے معاہدے کے بغیرعلیحدگی کے لئے واضح پروگرام بتا چکی ہیں۔نئے قانون کی وجہ سے علیحدگی کے فیصلے میں توسیع پر مذاکرات کے سلسلے میں حکومت کے ہاتھ پیر باندھ دیئے گئے ہیں۔
پروگرام کے مطابق برطانوی حکومت اور ااپوزیشن لیبر پارٹی  اس حوالے سے بامقصد مذاکرات کریں گے۔
برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین میں شامل دیگر 27ممالک کیساتھ علیحدگی کے معاہدے کو 3بار مسترد کرچکی ہے۔یورپی یونین میں شامل ممالک نے اس پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچلا ہے۔ علیحدگی کا وقت قریب آچکا ہے اور ابھی تک اس حوالے سے معاہدے کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی ہے۔
 
 

شیئر: