Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گڑھی خدا بخش میں بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب

لاڑکانہ۔۔گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی قوم کی تعمیر کرنیوالے وزیراعظم کو سولی پر لٹکا دیا گیا۔ہمیں بھٹو شہید کے خون کا جواب دیا جائے۔ہمارے خون کا احتساب کب ہو گا؟حکمراں آج بھی بھٹو شہید کے نظریے سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے پہلے پرانے پاکستان کی بنیادوں کو سمجھیں۔اس نظام کی بنیادوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کا خون شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کو سندھ نہیں بلکہ اسکی گیس اور پانی چاہئے ۔ کہا گئے50لاکھ گھر اور کروڑوں نوکریاںجس کا عوام سے وعدہ کیا گیا ہے۔حکومت سے معیشت نہ ملک چل سکا۔آج پھر ہمیں بھٹو کا نظریہ گھر گھر لیجانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے کیس کو راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے ۔ بے نامی اکائونٹس سے متعلق جھوٹے الزامات ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی کو جھوٹے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ میں کہتا ہوں احتساب کے نام پر انتقام نہ لیا جائے ، معزز عدالتیں بھی جانتی ہیں کہ مقدمات جھوٹے ہیں۔یہ احتساب نہیں صرف کردار کشی اور سیاسی انجیئنرنگ ہے ۔
نجی ٹی وی رپورٹ  کے مطابق بلاول بھٹو نے گڑھی خدا بخش میں خطاب میں  مزید کہا کہ کیا شہید بھٹو ،اکبر بگٹی، اصغر خان کیس ،مشرف کا مقدمہ،  لاپتہ افراد کیسز  اور 12مئی مقدمات سست روی کا شکار نہیں۔سندھ کے نمائندوں کی ضمانت نہیں ملتی اور دہشتگردوں کو این آر او دیا جا رہا ہے۔کیا انتخابات میں بد ترین دھاندلی کرنا انصاف ہے؟کیا ووٹ چوری کرنا فارم45غائب کرنا نا انصافی نہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ کیسا وزیراعظم ہے ، مودی اور دہشتگردوں کے خلاف بات نہیں کرتا۔یہ کیسا وزیراعظم ہے جو اپوزیشن کیلئے شیر بنا ہوا ہے۔عوام یقین رکھیں کہ میں ان کے ساتھ ہوں ۔

شیئر: