Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں سیلابی تباہ کاریاں،پاکستان مدد کیلئے تیار

  اسلام آباد....وزیر اعظم عمرا ن خان نے ایران میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسو س کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کو ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ بدترین سیلاب سے دوچار ایرانی عوام کے لئے دعا گو ہیں۔
پاکستان اس مشکل کی گھڑی میں ایران کی مدد کے لئے ضروری امدادی سامان بھجوانے کیلئے تیار ہے ۔
یاد رہے کہ ایران میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ۔سڑکیں، پل، مکانات اور دیگر انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے ۔ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔ طغیانی کے خدشے کے پیش نظر صوبہ خوزستان کے 6 شہروں کو خالی کرانے کے احکامات جاری کرد ئیے گئے ۔ خوزستان میں بڑی تعداد میں موجود ڈیمز بارش سے بھر چکے۔ 
  ایرانی وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ صوبہ خوزستان میں 4 لاکھ افراد کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے طغیانی کا خدشہ ہے۔
ریڈ کراس کے رضا کاروں نے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔ متاثرین میں خوراک ،خیمے اور دیگر اشیا بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔

شیئر: