Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنا ربانی کاہتک عزت کا نوٹس،فوادچوہدری کا جواب

 
لاہور...پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چو ہدری کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے حنا ربانی کی ٹیکسٹائل مل کے ڈیفالٹ ہونے کی تفصیلات ٹوئٹر پر جاری کردیں۔

حنا ربانی کھر نے ایک بیان میں کہا کہ نااہلی چھپانے کیلئے الزام تراشی پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکا۔ فواد چو ہدری سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں۔ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگا رہی ہے۔ فواد چوہدری نے مجھ پر جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر حناربانی کھر کی ٹیکسٹائل مل کے ڈیفالٹ ہونے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ براہ مہربانی وکلا پر پیسے ضائع کرنے کی بجائے بقایا جات ادا کریں۔
واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ گیس کی چوری بچانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں گیس کی بلنگ نہیں ہورہی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ ( ن) کے ایم این اے روحیل اصغر کا ماہانہ گیس کا بل 12 ہزار آرہا تھا۔ اب ایک کروڑ سے زائد آرہا ہے۔ پیپلزپارٹی کی ایم این اے اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر کا بجلی چوری کیس 2 سال سے اسٹے آرڈر پر ہے۔سابق وزیر گیس بل کی بھی نادہندہ ہیں۔ 
 

شیئر: