Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کےلئے بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان، ”تجربے کو ترجیح“

بنگلہ دیش نے اگلے ماہ کے آخر سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کےلئے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔
اگرچہ بنگلہ دیشی ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے تاہم ٹیم میں نوجوان فاسٹ بولر ابوجائید کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے ایک روزہ کیریئرکا ابھی آعاز کرنا ہے۔
 ابوجائید نے بنگلہ دیش کی جانب سے گزشتہ سال اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آعاز کیا تھا اور ابھی تک صرف 3 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے۔
ورلڈ کپ کے لیے بیٹسمین مصدق حسین کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جنہوں نے بنگلہ دیش کی طرف سے آخری میچ گزشتہ سال ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران کھیلا تھا۔
چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ کیونکہ ورلڈ کپ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں ہو رہا ہے اس لئے ٹیم کے انتخاب میں تجربے کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔
 ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، تمیم اقبال، لیٹن داس، سمیہ سرکار، مشفق الرحمن، محمود اللہ، محمود اللہ دیاد، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر الرحمن، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی الحسن، روبل حسین، مستفیض الرحمن اور ابو جائید۔
 
 

شیئر: