Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر 2025 کانفرنس کا آغاز، وزیر داخلہ نے افتتاح کیا

’ابشر 2025 کانفرنس وزارت داخلہ اور طویق اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد ہورہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں ابشر 2025 کانفرنس کا آغاز ہوچکا ہے جس کا افتتاح وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزيز بن سعود بن نايف بن عبد العزيز نے کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابشر 2025 کانفرنس وزارت داخلہ اور طویق اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد ہورہی ہے۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون وزیر داخلہ برائے تکنیکی امور شہزادہ بندر بن عبدالله بن مشاری نے اس امر پر زور دیا کہ ’ابشرپلیٹ فارم شہریوں، مقیم غیر ملکیوں، زائرین، عازمین حج، معتمرین اور سیاحوں کے لئے جدید اور اختراعی ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جو ڈیجیٹل گورننس کے میدان میں سعودی عرب کے عالمی مقام اور قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔
نائب معاون وزیر داخلہ برائے تکنیکی امور انجینئر ثامر بن محمد الحربی نے اپنے خطاب میں نئی ڈیجیٹل خدمات کے پیکج کا اعلان کیا جن میں نمایاں ترین خدمت ابشر ہیلپہے جو صارفین کو جنریٹو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے ذریعے پلیٹ فارم پر مختلف امور انجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
کانفرنس کے دوران ’ميدان الشاملسروس کا بھی اجرا کیا گیا جو جامع ڈیجیٹل فیلڈ ورک نظام ہے اور فیلڈ میں استعمال ہونے والے آلات اور طریقۂ کار کو یکجا کر کے امن و سلامتی کے فروغ کا ہدف رکھتا ہے۔

شیئر: