Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا سے شہری کو فضائی ایمبولینس سے وطن واپس لایا گیا

’شہری کو فضائی ایمبولینس کی فراہمی قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کے تحت کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
انڈونیشیا میں سعودی سفارت خانے نے بیمار ہونے والے سعودی شہری کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشیا میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری کو سنگین صحت کی حالت پیش آنے کے باعث مزید علاج کے لئے وطن منتقل کرنا ناگزیر ہو گیا تھا‘۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’شہری کو فضائی ایمبولینس کی فراہمی قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کے تحت کیا گیا ہے‘۔
سفارت خانے نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ منتقلی کے دوران شہری کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
سفارت خانے نے سعودی شہری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے مکمل صحت و عافیت کی دعا کی ہے۔
 

شیئر: