Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی انڈر19کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا ملتوی

سری لنکا نے سیکورٹی کی کشیدہ صورت حال کے باعث پاکستانی انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کا دورہ تھوڑے عرصے کے لیے ملتوی ک
واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار پر تین چرچوں اور چار ہوٹلوں پر ہونے والے حملوں میں 253 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کپتان روحیل نذیر کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے 30 اپریل کو سری لنکا پہنچ کردو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلنے تھے جو حالات قابو میں آنے تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
رائٹرز ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈر19 ٹیم کا ’دورہ تھوڑے عرصے کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ایس ایل سی کی کوشش ہے کہ پاکستان کو بعد کی تاریخوں میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے بلایا جائے۔‘
رائٹرز کے مطابق دوبارہ کھیلنے کے لیے کب آنا ہے ’اس کا انحصار پاکستان کرکٹ بورڈ پر ہے اور ایس ایل سی بھی پاکستانی ٹیم کو دوبارہ بلانے کا حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لے گی۔‘
پاکستانی انڈر۔19 کرکٹ ٹیم اپنے شیڈول کے مطابق 19 جون سے 7 جولائی تک ساؤتھ افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 50 اورز پر مشتمل سات ایک روزہ میچز کھیلے گی، جس سے پاکستانی ٹیم کو اگلے برس ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔
خیال رہے سری لنکا میں حملوں کے بعد ہونے والے آپریشن کے دوران مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں، جبکہ سری لنکن حکام نے مذہبی مقامات پر مزید حملوں کی وارننگ دی ہے۔
 

شیئر: