Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکست نے حسن علی کی کارکردگی دھندلا دی

سڈنی... پاکستانی بولر حسن علی نے آسٹریلیا کیخلاف چوتھے میچ میں شاندار بولنگ کی اور 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے لیکن میچ میں شکست نے ان کی بولنگ کارکردگی کو دھندلا دیا۔ حسن علی نے 10 اوورز میں 52 رنز دیئے۔ ان کا ایک اوور میڈن بھی رہا جو ان کی شاندار بولنگ کا واضح ثبوت ہے۔ سڈنی کی وکٹ فاسٹ اور اسپن دونوں طرز کے بولرز کیلئے مددگار ثابت ہوئی۔ آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا اور فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ بھی وکٹ سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہے۔ دونوں نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زمپا نے تین وکٹوں کیلئے 55 رنز دیئے جبکہ جوش ہیزل وڈ نے 8.5 اوورز میں 54 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جن میں پاکستانی کپتان اظہر علی بھی شامل تھے۔ حسن علی نے آسٹریلیا کی اہم وکٹیںحاصل کیں لیکن خراب فیلڈنگ اور ڈراپ کیچز نے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو اتنے مواقع فراہم کئے کہ وہ بڑا ہدف بنانے میں کامیاب ہوگئے جس کے نتیجے میں فتح بھی میزبان ٹیم کے حصے میں آئی۔ حسن علی نے اننگز کی آخری گیند پر میکسویل کو آvٹ کیا جنہوں نے 78 رنز بنائے تھے یوں آسٹریلیا کے4 بڑے بیٹسمین حسن علی کی بولنگ کی زد میں آکر وکٹوں سے محروم ہوئے۔ 
 

 

شیئر: