Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانیوالے3لاکھ سے زائد غیر ملکی واپس

181فرضی حج ایجنسیاں سربمہر کر دی گئیں۔
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ ہمارے دل سب کےلئے کھلے ہوئے ہیں۔ فضول باتوں کا جواب نہیں دیتے۔امسال 3لاکھ 50ہزار خدام حج پر آنیوالوں کی خدمت کریں گے ۔
 گورنر مکہ مکرمہ کا کہنا تھا کہ اندرون ملک سے غیر قانونی طریقے سے مکہ کا رخ کرنیوالے 3 لاکھ 29ہزار غیر ملکیوں کو چیک پوسٹوں سے واپس کر دیا گیا۔ داخلی عازمین کو غیر قانونی طریقے سے مکہ منتقل کرنیوالے 15مقامی شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔181فرضی حج ایجنسیاں سربمہر کر دی گئیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق خالد الفیصل نے جو مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 16لاکھ سے زےادہ عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔
سعودی عرب سے متعلق قطر کی تشہیری مہم کے حوالے سے ایک سوال پر خالد الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب عداوت برتنے والوں کا جواب عیاری مکاری سے نہیں دیتا۔سعودی عرب دشمنوں کی ہرزہ سرائی اور فضول گوئیوں کے جواب کے چکر میں نہیں پڑتا ۔ 
 خالدالفیصل نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والوں کا رشتہ غیر جانبداری کا نہیں۔مملکت سے پیار کرنے والوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انکی مدد کریں گے اور انکے وطن کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں گے جوسعودی عرب سے عداوت برتتے ہیں ان کا جواب بیان بازی سے نہیں عملی اقدام سے دیا جائے گا ۔جو لوگ سعودی عرب اپنے وطن اور دنیا بھر کے ممالک کی اصلاح چاہتے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔انسان ، وطن اور معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بننا باعث فخر و ناز ہے۔
ایک سوال پر گورنر مکہ مکرمہ نے کہا کہ میری عازمین حج سے ایک ہی درخواست ہے وہ یہ کہ اپنا ایمان افروز سفر شایان شان طریقے سے مکمل کریں ۔آپ لوگ یہاں حج اور عبادت کےلئے آئے ہیں ۔خود کو عبادت کےلئے یکسوکر لیں ۔ غیر متعلق امور میں کوئی دلچسپی نہ لیں ۔ یقین رکھیں کہ سعودی شہری آپ کی خدمت کر کے خوشی محسوس کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔
خالد الفیصل کو بتایا گیا کہ وقوف عرفہ کے دن خطبے کا ترجمہ انگریزی ، اردو ،فارسی ،فرانسیسی اور ملائیشین زبانوں میں براہِ راست دیا جائے گا۔
 دریں اثناءگورنر مکہ مکرمہ خالد الفیصل نے غلاف کعبہ کلید بردار وں کے سربراہ کے حوالے کر دیا۔9ذی الحجہ کو پرانا غلاف اتار کر نیا غلاف چڑھایا جائے گا ۔
 

شیئر: