Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو سروس نے آزمائشی سفر شروع کر دیا

2019ءکے اختتام سے قبل میٹرو ریاض کے افتتاح کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی سپریم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام میٹرو سروس نے آزمائشی سفر شروع کر دیا۔

العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض میٹرو کے آزمائشی سفر کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ٹرین کو متعدد سٹیشنوں سے گذرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ریاض ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ریاض کے 6 مختلف ٹریکس پر میٹرو ٹرین چلانے کے لیے تیاری مکمل ہے۔


ریاض کے6 مختلف ٹریکس پر میٹرو ٹرین چلانے کے لیے تیاری مکمل ہے۔

ریاض ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹو ئٹر اکاﺅنٹ پر فوٹیج میں میٹرو ٹرین کو دارالحکومت کے تیسرے ٹریک پر دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں میٹرو کا اندرونی منظر دکھانے کے ساتھ مسافروں کی رہنمائی کے لیے ریکارڈ کی گئی آواز بھی سنائی گئی ہے۔

میٹرو کے مختلف سٹیشنوں پر پہنچنے اور دروازوں کے کھلنے اور بند ہونے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاض میں مدینہ منورہ، سعد بن عبدالرحمان اول روڈ کےساتھ نارنجی ٹریک تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹریک40.7 کلومیٹر پر مشتمل ہے اس روٹ پر کل 32 سٹیشنز ہیں۔

یاد رہے کہ 2019ءکے اختتام سے قبل میٹرو ریاض کے افتتاح کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

میٹرو پروجیکٹ ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ کے جامع منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ اس کے تحت میٹرو کے ساتھ بس سروس او راسکے سٹیشن بھی قائم ہوں گے۔ سعودی دارالحکومت میں رہنے اور آنےوالوں کو آمد ورفت میں بڑی سہولت ہوجائے گی۔ 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں