Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو عارضی طور پر ینبع بندرگاہ استعمال کرے گی

اس کا مقصد صارفین کو تیل کی محفوظ اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔( فوٹو: عاجل)
سعودی آرامکو نے خام تیل کی محفوظ ترسیل کے لیے عارضی طورپر ینبع کی بندرگاہ استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق آرامکو کا کہنا ہے تیل کی ترسیل کے لیے عارضی تبدیلی کا مقصد صارفین کو تیل کی محفوظ اور مسلسل فراہمی کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔
 آرامکو نے واضح کیا بدلتے ہوئے آپریشنل حالات میں اپنی سرگرمیاں موثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے اقدام کیے جارہے ہیں۔
یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی عرب کے پاس خلیج عرب اور بحیرہ احمر دونوں جانب سٹریٹیجک برآمدی بندرگاہیں موجود ہیں، حالات کے مطابق تیل کی ترسیل کا روٹ بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے تاکہ برآمدات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
سعودی آرامکو نے الشرق الاوسط کو  بتایا خام تیل کے شپنگ آپریشنز کو سیفٹی اور سروس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے عارضی طور پر ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ 
ہم اپنے صارفین کی سپورٹ اور سروس کے لیے پرعزم ہیں اور معمول کے طریقہ کار کو دوبارہ شروع کرنے کےلیے صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے۔
 موجودہ روٹ کی تبدیلی اور طریقہ کار عارضی اور آپریشنل صورتحال سے مشروط ہے۔
یاد رہے سعودی عرب نے فروری میں یومیہ 7.2 ملین بیرل تیل برآمد کیا، جس میں سے 6.38 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزرا۔
امریکہ، اسرائیل اور ایران کی جنگ کےباعث آبنائے ہرمز کی صورتحال خطرناک ہوگئی ہے۔

 

شیئر: