نجران کا روایتی پکوان ’الرقش‘ جسے پتھر کی ہانڈی میں تیار کیا جاتا ہے
سعودی عرب میں نجران کا خطہ بھرپور تاریخی ورثے و منفرد ثقافتی شاخت کا حامل ہے جہاں رسم و رواج، روایات اور مختلف طرز زندگی کی جھلک نمایاں ہے۔
یہ علاقہ اپنے روایتی پکوانوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ یہاں کے قدیم پکوان آج بھی روز مرہ کی زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق نجران کے روایتی پکوانوں کی بات کی جائے تو ذہن میں سب سے پہلے ’الرقش‘ کا خیال آتا ہے جو نہ صرف نجران بلکہ دیگرعلاقوں میں بھی غیرمعمولی طور پر مشہور ہے۔
جدید دور اور نئے پکوانوں کے باوجود اہل نجران آج بھی ’الرقش‘ اسی انداز میں تیار کرتے ہیں جیسے پرانے زمانے میں بنایا جاتا تھا۔
یہ نجران کی مشہور ڈش ہے جسے تقریبات میں مرکزی پکوان کی حیثیت حاصل ہے۔

ڈش کی تیاری کے لیے خصوصی پتھر سے بنی ہانڈی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے بنیادی اجزا میں گوشت اور نجرانی گندم شامل ہیں۔
نجرانی گندم کو پیس کر اسے مخصوص ہانڈی میں بھونا جاتا ہے۔ اس میں گوشت، ٹماٹر، آلو، گاجر اور دیگر ضروری اشیا شامل کرکے ہانڈی کو آگ پر چڑھا دیا جاتا ہے۔
