Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی، یورپی یونین کا ہنگامی وزارتی اجلاس جمعرات کو طلب

کاجا کالس بھی وڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گی۔(فوٹو: اخبار 24)
خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) اور یورپی یونین کا ہنگامی وزارتی اجلاس جمعرات 5 مارچ  کو طلب کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم بن محمد البدیوی نے بیان میں کہا ’اجلاس میں جی سی سی اور یورپی یونین کے رکن ملکوں  کے وزرائے خارجہ اور اعلی نمائندے شرکت کریں گے۔‘
یورپی یونین کی خارجہ امور، سکیورٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالس بھی ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا ’اجلاس میں جی سی سی ملکوں پر ایران کے حملوں کے اثرات اور خطے کی خطرناک صورتحال، پوری دنیا پر اس کے منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘
انہوں نے کہا’ جی سی سی، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ان مشترکہ اجلاسوں کے ذریعے ایران کے صریح حملوں کی مذمت  کرے گی جس میں عام شہریوں، سول انفراسٹرکچر اور جی سی سی ملکوں میں سفارتی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔‘
’جی سی سی، عالمی برادری پر زور دے گی کہ وہ فوری طور پر جنگ روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں اور فرائض ادا کرے، جس سے خطے سمیت بین الاقوامی سلامتی و استحکام برقرار رہے۔

 

شیئر: