Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 لگیج فری حج پروگرام کیا ہے؟

حجاج کو حرمین ایکسپریس کے ذریعے سامان مدینہ منورہ پہنچانے کی سہولت دی گئی۔
سعودی محکمہ ڈاک نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ حجاج  کا سامان جدہ سے مدینہ منورہ پہنچایا۔ محکمہ ڈاک نے حرمین ایکسپریس ٹرین کے مسافروں کو اپنا سامان جدہ سے مدینہ منورہ لیجانے کی پیشکش کی تھی۔
الوطن اخبار کے مطابق سعودی حکومت نے ایک بڑا پروگرام شروع کیا ہے جسے” لگیج فری حج“ کا نام دیا ہے۔اسی کے تحت حجاج کو جدہ سے حرمین ایکسپریس ٹرین کے ذریعے سامان مدینہ منورہ پہنچانے کی سہولت مہیا کی گئی۔

حجاج کے سامان کی  منتقلی کا کام  ریکارڈ وقت میں انجام دیا جارہا ہے۔

اس طریقہ کار کی بدولت مقدس مقامات پر ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔ ٹریفک کا اژدحام کم ہوگا۔ حج اور عمرہ پر آنے والوں کے اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی۔
محکمہ ڈاک کے مطابق حجاج سے سامان کی وصولی اور مدینہ منورہ منتقلی کا کام آسان بھی ہے اور ریکارڈ وقت میں انجام دیا جارہا ہے۔

شیئر: