Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائسنس یافتہ اسلحہ کہاں لے جانا ممنوع ہے؟

 وزارت داخلہ نے لائسنس لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے افراد قوانین پر سختی سے عمل کریں ۔ لائسنس یافتہ اسلحے کی سرعام نمائش کی کسی طور اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
 وزارت داخلہ کی جانب سے چھ مقامات کی وضاحت کی گئی ہے جہاں کسی صورت بھی لائسنس یافتہ اسلحہ نہیں لے جایا جاسکتا ۔ اس بارے میں لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
 سعودی عرب کے روزنامے عکاظ کے مطابق لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے افراد کو کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ اغراض کے لیے ہی اسلحہ استعمال کریں ۔ اگر کوئی صحرا میں مقیم ہے اور اپنی حفاظت کے لئے اس نے اسلحہ لائسنس حاصل کیا ہے تو وہ اسی غرض سے اسے استعمال کرے گا ۔ شکار کے لیے حاصل کیے جانے والا لائسنس اسی مقصد کے لیے کارآمد ہو گا ۔

لائسنس یافتہ اسلحے کی عوامی مقامات پر نمائش کسی طور جائز نہیں ہوگی ۔

قانون کے مطابق لائسنس یافتہ اسلحے کی عوامی مقامات پر نمائش کسی طور بھی درست نہیں ہوگی۔ ایسے افراد جو لائسنس یافتہ اسلحہ رکھتے ہیں وہ اپنا اسلحہ حرمین شرفین یا اس سے ملحق مقامات اور صحنوں میں بھی نہیں لے جاسکتے ۔ مساجد میں بھی اس کی اجازت نہیں ہوگی۔
 عسکری مقامات، پٹروکیمکل انڈسٹری اور پٹرولیم ریفائنری میں اسلحہ لے جانا ممنوع ہے ۔ سرکاری اداروں میں بھی اسلحہ لے جانے پر پابندی ہے۔ ممنوعہ مقامات میں ہوائی اڈے اور ریلوے سٹیشن بھی شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کے قانون کے مطابق وہ افراد جو لائسنس یافتہ اسلحہ رکھتے ہیں وہ بیرون ملک سفر کرتے وقت بغیر اجازت اسلحہ نہیں لے جاسکتے اگر انہیں اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ لے جانا ہو تو اس کی پیشگی اجازات ایئر پورٹ اتھارٹی اور اس ملک کی وزارت داخلہ سے لینا ہوگی جہاں وہ سفر کر رہے ہیں۔ 
قانون کے مطابق احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارووائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایسے افراد کو قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ 

شیئر: