Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھارا پانی صاف کرنیوالے ادارے کی نجکاری 

سعودی کابینہ نے واٹر ٹیکنالوجی کی کمپنی قائم کرنے کی منظوری دی۔
سعودی کابینہ نے کھارا پانی صاف کرنے کے اعلیٰ ادارے کی نجکاری اور واٹر ٹیکنالوجی کی کمپنی قائم کرنے کی منظوری دیدی۔یہ فیصلہ منگل کو جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات ترکی بن عبداللہ الشبانہ یہ اطلاع دےتے ہوئے بتایا کہ وزیر ماحولیات و پانی و زراعت نے کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے اعلیٰ ادارے کی نجکاری کا ماڈل پیش کیا تھا۔انہوں نے واٹر ٹیکنالوجی اینڈ ٹرانسپورٹ کمپنی کے قیام کی سفارش کی تھی ۔ یہ کمپنی حکومت کی ملکیت ہو گی ۔البتہ پانی کی ٹیکنالوجی اور فراہمی کی سہولتیں تجارتی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے

کابینہ نے اسلامی و اوقاف امور کے سلسلے میں مصر اور گنی کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کی بھی منظوری دیدی ۔
کابینہ نے وزیر خارجہ کو گنی کے دفتر خارجہ کے ساتھ سیاسی مشاورت کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت اوروزیر تعلیم کو عراق کے ساتھ اعلیٰ تعلیم اور سائنس ریسرچ میں تعاون کی یادداشت اور سربراہ محکمہ سیاحت و قومی ورثے کو البانیہ کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت اور وزیر ماحولیات و پانی و زراعت کو چین کے ساتھ کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے اور سمندری پانی پر ریسرچ کے سلسلے میں تعاون کےلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے اختیارات تفویض کئے۔
کابینہ نے مختلف اداروں کے کلیدی عہدوں کےلئے تقرریاں بھی کیں۔

شیئر: