Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر متعلق سرکاری فائل کی پیروی پر 2برس قید اور 50ہزار ریال جرمانہ 

غیر متعلق شخص کی فائل کی پیروی کرنیوالے پر رشوت کے شبے میں سزا سخت کر دی جاتی ہے
بعض لوگ رشتے داروں اور احباب کی خدمت کے چکر میں سرکاری فائل کی پیروی کر بیٹھتے ہیں ۔انہیں پتہ نہیں ہوتا کہ یہ قانوناً جرم ہے ۔وہ یہ کام سادہ لوحی میں کر لیتے ہیں ۔سعودی قانون جرم و سزا کے بموجب ایسا کرنے پر 2برس قید یا50ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔
سعودی ریسرچ اینڈ پبلشنگ کمپنی کے ہفت روزہ میگزین سیدتی نے اس کی تفصیلات بیان کی ہیں ۔قانونی مشیر عبدالکریم القاضی نے بتایا کہ جو شخص سرکاری ادارے میں کسی ایسے شخص کی فائل کی بابت دریافت کرے گا جس کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو اسے 2برس تک قید یا 50ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہو گی ۔یہ سزا اس صورت میں ہو گی جبکہ پیروی کرنیوالا کوئی سرکاری ملازم ہو اور اسکے خلاف رشوت لینے کا کوئی ثبوت نہ ہو ۔

سرکاری اور نجی اداروں کے غیر ملکی ملازم نمائندے کے بغیر سرکاری ادارے سے رجوع نہیں کر سکتے

غیر متعلق شخص کی سرکاری فائل کی پیروی ہمیشہ رشوت کے شبے کے دائرے میں آتی ہے ۔انسدادرشوت قانون کی دفع 6میں بتایا گیا ہے کہ ’اگر کوئی سرکاری ملازم کسی سرکاری ادارے میں کسی غیر متعلق شخص کی فائل کی پیروی پر کسی سے اپنے لئے یا کسی اور کیلئے تحفے کا مطالبہ کرے گا ایسے ملازم کو 2برس تک قید اور 50ہزار ریال تک جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جائے گی ‘۔
سعودی عرب میں کسی بھی غیر ملکی کو اپنے کسی دوست یا ملنے جلنے والے کے معاملے کی پیروی کی قانوناً اجازت نہیں ہے ۔سعودی قانون کے بموجب کوئی بھی سرکاری ملازم کسی بھی سرکاری ادارے میں اپنی فائل کی بھی پیروی براہِ راست نہیں کر سکتا ۔ اس کیلئے اسے متعلقہ محکمہ کے مقررہ اہلکار ’معقب‘یا ’مندوب ‘کی خدمات حاصل کرنا پڑتی ہیں۔البتہ اپنے اہل و عیال کی فائل کی پیروی کوئی بھی غیر ملکی کر سکتا ہے اس پر کوئی پابندی نہیں ۔
نجی اداروں اور کمپنیوں میں بھی غیر ملکیوں کو اپنی فائل کی پیروی کی اجازت نہیں ۔ہر کمپنی اور ہر ادارہ اپنے غیر ملکی کارکنان کے معاملات سرکاری اداروں سے نمٹوانے کیلئے ’مندوب(نمائندے) ‘تعینات کئے ہوئے ہے ۔

شیئر: