Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی دن پر’بادشاہ کی وصیت‘ ڈاکومینٹری فلم تیار

فلم میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیزکے وژن کو دکھایا گیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے قومی دن پر’بادشاہ کی وصیت‘ ڈاکومینٹری فلم دکھائی جائے گی۔فلم کی تیاری میں کئی ہفتے لگے۔ اس میں مقامی فن کاروں نے مختلف کردار ادا کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہالی وڈ کی ہدایت کار ایلیسانڈا نے مملکت کے مختلف شہروں میں فلم کی عکس بندی کی ہے۔ ڈاکومینٹری میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیزکے وژن کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں مملکت کے قیام سے لیکر اب تک ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے متعارف کردہ وژن 2030 بھی فلم کا اہم حصہ ہے۔’بادشاہ کی وصیت‘ بانی مملکت کے مختلف مواقعوں پر ادا کئے جانے والے جملوں کو شعری پیرائے میں نظم کیا گیا ہے۔
ماضی کو حال سے جوڑے اور پھر مستقبل کا روشن پہلو دکھانے والی فلم مملکت بھر میں عوامی مقامات پر دکھائی جائے گی۔
                       
 

شیئر: