Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون کا قومی دن منانے کا انوکھا انداز

سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر سعودی خاتون 89 کلو میٹر کی پیدل مسافت کریں گی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب کی پہلی خاتون ذکیہ القریشی سعودی عرب کے قومی دن کے موقعے پر مکہ مکرمہ سے طائف تک پیدل سفر کر رہی ہیں۔
ذکیہ القریشی 89 کلو میٹر کی مسافت طے کر کے طائف پہنچیں گی۔
القریشی نے سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقعے پر89 کلو میٹر سفر طے کر کہ طائف پہنچیں گی۔
ذکیہ القریشی نے اپنے سفر کا آغاز مکہ مکرمہ کے النسیم محلے سے 19 ستمبر کی شام کو کیا تھا۔
سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ پیدل سفر کا آغاز مکہ مکرمہ سے اس لیے کیا کیونکہ اسلام کا منبع اور گڑھ ہونے کے ناطے یہ مقدس شہر ہے۔

ذکیہ القریشی نے اپنے سفر کا آغاز مکمہ مکرمہ سے 19 ستمبر کی شام شروع کیا۔

ان کے مطابق ’طائف کو اپنی منزل متعین اس لیے کیا کہ 87 برس قبل شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان السعود نے طائف میں ہی پہلی مرتبہ قومی دن منانے کے احکامات جاری کیے تھے۔
 یاد رہے کہ 23 ستمبر 1932 کو ’مملکت حجاز و نجد‘ کا نام تبدیل کر کے ’کنگڈم آف سعودی عربیہ‘ رکھا گیا تھا۔
ذکیہ القریشی نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں جنہیں اجاگر کرنے کے لیے اس سفر کا آغاز کیا ہے۔
واضح رہے کہ ذکیہ القریشی پہلی سعودی خاتون ہیں جو پیدل مہم پر نکلی ہیں۔ ان کے ہمراہ معروف سعودی واکر محمد البارقی بھی ہیں۔
ذکیہ القریشی جلد ہی اپنی دوسری مہم کا بھی اعلان کریں گی۔

شیئر: