Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس معافی، 7 لاکھ غیرملکی ملازمین کا فائدہ

یہ اعداد و شماراس سال پہلے 6 ماہ کے ہیں۔ (فائل فوٹو: روئٹرز )
سعودی حکومت کی جانب سے صنعتی اداروں میں غیر ملکی کارکنان پر مقرر فیس پانچ برس تک سرکاری خزانے سے ادا کرنے کے فیصلے سے 7 لاکھ 12 ہزار 902 غیر ملکی کارکنان کو فائدہ ہو گا۔
 واضح رہے کہ فیس معافی کا فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ 
ا س کا بنیادی مقصد صنعت کے شعبے کو فروغ دینا اور صنعت کی ترقی کی راہ میں حائل بنیادی رکاوٹ کو دور کرنا ہے۔

غیر ملکی کارکنان پر فیس کی معافی یکم اکتوبر سے لاگو ہوجائےگی۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق منیو فیکچرنگ کے شعبے میں 6 لاکھ 44 ہزار 590 اورکان کنی شعبے میں 63  ہزار 312 غیر ملکی کارکنان موجود ہیں۔ یہ اعداد و شماراس سال پہلے 6 ماہ کے ہیں۔ 
 صنعتی اداروں میں غیر ملکی کارکنان پر مقرر فیس کی معافی یکم اکتوبر 2019ء سے لاگو ہوجائے گی۔
 یاد رہے کہ سعودی حکومت نے غیر ملکی کارکنان پر فیس کا فیصلہ مقامی شہریوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا تھا۔
 مقصد یہ تھا کہ غیر ملکی کارکنان کی لاگت بڑھنے پر نجی اداروں اور کمپنیوں کے مالکان سعودی باشندوں کو ترجیح دیں ۔
سرکاری پروگرام کے مطابق نئی رعایت سے وہی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکیں گی جن کے یہاں سعودی کارکنان کی تعداد یا تو غیر ملکی ملازمین سے زیادہ ہوگی یا ان کے مساوی ہوگی۔ یہ فیصلہ ان اداروں پر نافذ ہوگا جو صنعتی لائسنس حاصل کئے ہوئے ہوں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: