Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’سعودی عرب ملازمت دینے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک‘‘

سعودی عرب میں برسر روزگار غیر ملکیوں کی 13.12ملین تک پہنچ گئی ہے (فوٹو : سبق)
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب 2019ء کے دوران غیر ملکیوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔
اخبار 24کے مطابق  اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2015ء کے دوران سعودی عرب میں برسر روزگار غیر ملکیوں کی تعداد 10.8ملین تھی۔ یہ 2019ء میں بڑھ کر 13.12ملین تک پہنچ گئی۔
پوری دنیا میں غیر ملکیوں کو روزگار کے سب سے زیادہ مواقع فراہم کرنے والا ملک امریکہ ہے جہاں 50.7ملین غیر ملکی ملازمت کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ مواقع فراہم کرنے والا ملک امریکہ ہے (فوٹو: عاجل)

امریکہ کے بعد جرمنی کا نمبر ہے جہاں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 13ملین غیر ملکی موجود ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق ایسے لوگ جو کسی غیر ملک میں ایک برس سے زیادہ عرصے تک برضا و رغبت یا مجبوراً قانوناً یا خلاف قانون رہائش پذیر رہ چکے ہیں ان میں سے 50فیصد 10ممالک میں رہ رہے ہیں۔
امریکہ، جرمنی، سعودی عرب، وفاقی روس، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا اور اٹلی وہ ممالک ہیں جہاں نقل مکانی کرنے والے 50فیصد غیر ملکی سکونت پذیر ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: