Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4 ایئرپورٹس پرسیاحوں کے لیے بہترین خدمات

آن لائن سیاحتی ویزوں کے اجرا کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوچکی ہے۔ فوٹوسعودی گزٹ
 سعودی عرب نے گزشتہ ماہ آن لائن سیاحتی ویزوں کا اجراکردیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوچکی ہے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری ہوا بازی کی جنرل اتھارٹی (GACA) اپنے چاروں ہوائی اڈوں پر پوری دنیا سے آنے والے سیاحوں کا استقبال کرنے کے لیے پوری طرح سے مستعد ہے اور اپنی خدمات کے ذریعے فوری طور پر سیاحوں کو مختلف معلومات بھی فراہم کررہی ہے۔

الیکٹرانک سائن بورڈز سیاحوں کی رہنمائی کررہے ہیں ۔ فوٹو سعودی گزٹ

یہ خدمات سعودی عرب کے 4 بڑے ایئرپورٹ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ،جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فراہم کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 27 ستمبر سے 49 ممالک کے لیے آن لائن سیاحتی ویزے کے اجرا کا اعلان کرکے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنے یہاں آنے کی دعوت دیدی ہے۔مختلف ممالک کے سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوچکی ہے۔

ایئرپورٹ آنے والے سیاحوں کا شاندار استقبال کیا جارہا ہے۔ فوٹو سعودی گزٹ

سعودی شہری ہوابازی کی جنرل اتھارٹی نے اس سلسلے میں اپنی خدمات کا معیار بلند کرنے اور سیاحوں کو ویزوں کے حوالے سے مشکلات حل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ایئرپورٹ کے ویٹنگ ہالزتمام ضروری انفراسٹرکچر سے لیس ہیں ۔ سیاحوں کی رہنمائی کے لیے الیکٹرانک سائن بورڈز بھی بہترین ثابت ہورہے ہیں۔
سیاحوں کی مذکورہ ہوائی اڈے پر آمد کے بعد انہیں تعاون و رہنمائی فراہم کی جارہی ہے ۔تمام یہ ٹرمینلز میں انٹرنیٹ خدمات سے آراستہ ہیں۔

ایئرپورٹ آمد کے بعد سیاحوں کو تعاون و رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو سعودی گزٹ

سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ ایئرپورٹ آنے والے سیاحوں کا شاندار استقبال کررہا ہے اور انہیں مختلف علاقوں کی سیاحت کے حوالے سے معلومات فراہم کررہا ہے۔
سعودی عرب میں آن لائن سیاحتی ویزے کا اجرا شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030کے اسی نظریہ کا حصہ ہے جس میں مملکت میں تیل کے ماسوا ذرائع آمدنی تلاش کرنا ہے۔ 

سعودی عرب کے چار بڑے ایئرپورٹس سیاحوں کا استقبال کررہے ہیں۔ فوٹو سعودی گزٹ

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: