Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جاپان نے خلا کے پرامن استعمال سے متعلق یادداشت پر دستخط کردیے

یہ معاہدہ پر امن خلائی سرگرمیوں میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی خلائی ایجنسی نے سعودی، جاپانی وزارتی سرمایہ کاری فورم کے موقع پر خلا کے پرامن استعمال سے متعلق جاپانی حکومت کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق جاپان کی کابینہ کے دفتر، وزارت تعلیم، ثقافت، سپورٹس، سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت اقتصادیات، تجارت وصنعت کے ساتھ یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
سعودی وزیر کمیونیکیشن جو سعودی خلائی ایجنسی کے چیئرمین بھی ہیں، اس موقع پر موجود تھے۔
یہ معاہدہ پر امن خلائی سرگرمیوں میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور اس شعبے میں سڈریٹیجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے مملکت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس کا مقصد خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون اور مہارت کے تبادلے میں تعاون کے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے جو خلائی شعبے کی ترقی اور بیرونی خلا کے پر امن استعمال کو فروغ دینے میں مدد کرے۔
یہ یادداشت مملکت کی خلائی شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

یاد رہے سعودی عرب اپنے سپیس کے شعبے کو ترقی دینے کی کوششیں تیز کر رہا ہے جو کہ وژن 2030 کے تحت ایک متنوع اور علم پر مبنی معیشت بنانے کے وسیع منصوبوں کا حصہ ہے۔
 سعودی عرب میں خلا کو بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اور بین الاقوامی تعاون کے محرک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 

شیئر: