Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 10دکانوں کو لوٹنے والا پاکستانی گروہ گرفتار

پولیس کو کافی عرصے سے ان ملزمان کی تلاش تھی، فائل فوٹو
مکہ پولیس نے 10 سے زائد دکانوں کو لوٹنے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے گروہ کے قبضے سے تین لاکھ 15ہزار ریال بھی برآمد کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان کرنل محمد الغامدی نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والا گروہ جدہ اور جموم کمشنریوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، فائل فوٹو

انہوں نے بتایا کہ گروہ میں تین پاکستانی تارکین ہیں جو دکانوں کو لوٹا کرتے تھے۔ علاوہ ازیں گروہ نے جموم میں مختلف گوداموں میں بھی وارداتیں کی ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان 30 سے 40 سال کی عمر کے ہیں۔ پولیس کو کافی عرصے سے ان ملزمان کی تلاش تھی۔ جدہ اور جموم کی مختلف دکانوں اور گوداموں میں کی جانے والی چوریوں میں ایک جیسے نشانات اور شواہد ملے تھے۔
پولیس نے گروہ کے افراد کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے گروہ کا تعاقب کیا اور آخر کار اسے گرفتار کرلیا۔
کرنل الغامدی نے بتایا ہے کہ گرفتارملزمان کو ضبط شدہ رقم کے ساتھ متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: