Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: دکانیں لوٹنے والا 14رکنی گروہ گرفتار

ریاض .... ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف دکانوں کو لوٹنے والا ایک گروہ گرفتار ہوا ہے جس میں 5سعودی ، ایک بنگلہ دیشی ، ایک پاکستانی اور 7یمنی شامل ہیں۔ گروہ نے 55دکانوں کو لوٹنے کا اقرار کیا ہے۔چوری شدہ اشیاءکی قیمت 7لاکھ ریال سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریاض پولیس کو دکانوں میں چوری کی وارداتو ںکی متعدد اطلاعات مل چکی ہیں۔ گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے بالاخر گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔

شیئر: