Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میلا، 20 لاکھ ریال کے باز فروخت

علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔فوٹو ای پی اے
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تیسرے باز اور شکار میلے میں پہلے دن غیر متوقع طور پر دو ملین ریال سے زیادہ باز فروخت ہوئے۔ 
جمعے سے شروع ہونے والے میلے میں مملکت کے مختلف شہروں اور قصبوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ اپنی نوعیت کا منفرد میلہ ہے۔

 باز اور شکار میلہ پندرہ اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ فوٹو واس

سبق نیوز کے مطابق میلے میں ہتھیاروں کے پویلین میں آنے والے لوگوں کی تعداد محض 6 گھنٹے میں تیس ہزار ریکارڈ کی گئی۔
انواع واقسام کے باز، شکار کےاستعمال کے لیے خیمے، آتشی اور ہوائی بندوقیں اور دیگر متعد د اشیاء بھی میلے کا حصہ تھیں۔

مختلف ممالک سے باز کے 55 شکاریوں نے شرکت کی۔ فوٹو واس

 سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام میلے میں 20 سے زائد ممالک کے شائقین حصہ لے رہے ہیں۔علاقائی اور ملکی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔
 تربیتی ورکشاپس، لیکچرز، تعلیمی سیمینار اور بچوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

میلے میں 20 سے زائد ممالک کے شائقین حصہ لے رہے ہیں۔فوٹو واس

 و اضح رہے کہ گزشتہ برس باز اور شکار کی پہلی سعودی نمائش میں 20 ممالک سے 170 ہزار شائقین شریک ہوئے تھے، اور 585 باز نمائش میں لائے گئے تھے۔
 مختلف ممالک سے باز کے 55 شکاریوں نے شرکت کی۔ ان میں جرمنی، برطانیہ، امریکہ، ہالینڈ، کرغزستان اور پرتگال وغیرہ 120 باز کے ساتھ شریک ہوئے۔
سعود ی عرب یونیسکو میں باز کے سرپرست 11 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

میلے میں مملکت کے مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو واس

 باز اور شکار میلہ 15 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

شیئر: