Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز باز میلہ

سعودی باز اور شکار نمائش کا دوسرا ایڈیشن ریاض میں 11 سے 15 اکتوبر کو ہوگا ۔
 سعودی فا لکنز کلب نے کنگ عبدالعزیز باز میلہ اور سعودی باز اور شکار نمائش کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
سعودی فالکنز کلب کے مطابق سعودی باز اور شکار نمائش کا دوسرا ایڈیشن ریاض میں 11 سے 15 اکتوبر کو ہوگا ۔ یکم سے 16 دسمبر تک کنگ عبدالعزیز باز میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
 یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہوگا۔ اس میںباز کے سعودی شائقین کے ساتھ خلیج عرب اور دنیا بھر سے باز کے شائقین ریاض آئیں گے۔ اس موقع پر مختلف مقابلے بھی ہونگے۔

گزشتہ برس باز اور شکار کی پہلی سعودی نمائش میں 20 ممالک کے 170 ہزار شائقین شریک ہوئے تھے ۔

 و اضح رہے کہ گزشتہ برس باز اور شکار کی پہلی سعودی نمائش میں 20 ممالک کے 170 ہزار شائقین شریک ہوئے تھے ۔ 585 باز نمائش میں لائے گئے۔ مختلف ممالک سے باز کے 55 شکاریوں نے شرکت کی۔ ان میں جرمنی، برطانیہ، امریکہ ، ہالینڈ، کرغزستان اور پرتگال وغیرہ 120 باز لے کر شریک ہوئے۔ سعود ی عرب یونیسکو میں باز کے سرپرست 11 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ 
 

شیئر: