Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کیسے ہوگی؟

فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کے لیے ہیلتھ انشورنس بھی لازمی ہے۔ فوٹو: فائل
حج، عمرے اور ٹرانزٹ ویزوں کی تنظیم نو کے بعد ایک بڑا سوال یہ سامنے آیا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کس طرح ہوگی؟ آیا یہ کام نئی شرائط کے مطابق ہوگا؟ 
اخبار 24کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کی شرائط پیش کردی ہیں۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ فیملی وزٹ ویزہ میں توسیع کرانا چاہیں انہیں سب سے پہلے توسیع کی فیس جمع کرانا ہوگی۔ اس کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ ویزہ ہولڈر کا پاسپورٹ موثر ہو اور تیسری شرط یہ ہے کہ فیملی وزٹ ویزہ کم از کم سات دن کے لیے موثر ہو۔ فیملی وزٹ ویزہ ختم ہونے کے تین روز کے اندر بھی توسیع کرائی جاسکتی ہے۔

فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کے لیے ہیلتھ انشورنس بھی لازمی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ فیملی وزٹ ویزہ ہولڈر توسیع کی درخواست دیتے وقت سعودی عرب میں موجود ہو۔ اسکے خلاف ٹریفک جرمانے کا ریکارڈ صاف ہو۔
فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کی ایک شرط یہ ہے کہ توسیع کے بعد ویزے کی مجموعی مدت سعودی عرب آنے کے بعد سے 180 دن سے زیادہ نہ ہورہی ہو۔ اس کے بعد توسیع نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کے لیے ہیلتھ انشورنس بھی لازمی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: