Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کا ڈرائیونگ سکول قائم کیا جائے گا

عسیر میں قائم ہونے والا سکول سعودی عرب کا سب سے ڈرائیونگ سکول ہوگا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں خواتین کے لیے سب سے بڑا ڈرائیونگ سکول قائم کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے خواتین کے ڈرائیونگ سکول کے قیام کی نہ صرف منظوری دی ہے بلکہ اسے جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت بھی دیدی ہے۔
منصوبے پرکام آئندہ دنوں میں شروع ہوجائے گا۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
خواتین کے ڈرائیونگ سکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسامہ الخیزران نے کہا ہے کہ ’گورنر عسیر منصوبے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کی روزانہ رپورٹ طلب کرتے ہیں۔‘

خواتین کے لیے ڈرائیونگ سکول کی عمارت 70 ہزار مربع میٹر رقبے پر قائم ہوگی (فوٹو: واس)

انہوں نے کہا ہے کہ ’ڈرائیونگ سکول کنگ فہد شاہراہ پر قائم ہوگا۔ اس کے لیے جگہ ہموار کر دی گئی ہے جبکہ تعمیراتی کام کا آغاز 10 دن کے اندر شروع ہوجائے گا۔‘
ڈاکٹر اسامہ الخیزران نے بتایا ہے کہ ’تعمیراتی کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی کام دو شفٹوں صبح وشام ہونا چاہئے تاکہ جلد از جلد اسے مکمل کیا جائے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سکول کی عمارت 70 ہزار مربع میٹر کے رقبے ہوگی۔ اس اعتبار سے یہ سعودی عرب کا سب سے بڑا ڈرائیونگ سکول ہوگا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ڈرائیونگ سکول کا ڈیزائن ایک سویڈش کمپنی نے تیار کیا ہے جو اس شعبے میں پوری دنیا میں نام رکھتی ہے۔‘
 

شیئر: