Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دبئی ایکسپو، سعودی پویلین میں کیا خاص؟

پویلن کا رقبہ فٹبال کے دو اسٹیڈیمزکے برابر ہے۔فوٹو: ٹوئٹر
 دبئی میں ایکسپو 2020 کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ سعودی عرب بھی اس میں بھر پور شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق سعودی عرب نے ایکسپو 2020 کے لیے 13ہزار مربع میٹر کے رقبے پر شاندار پویلن قائم کیا ہے۔ اس کا رقبہ فٹبال کے دو سٹیڈیمزکے برابر ہے۔
سعودی پویلین کا نام ’لامحدود پرواز‘ رکھا گیا ہے۔ یہ سعودی عرب کے روشن مستقبل کی تصویر پیش کرے گا۔

سعودی پویلین کا نام ’لامحدود پرواز‘ رکھا گیا ہے. فوٹو: ٹوئٹر

 دبئی ایکسپو میں سعودی پویلین آنے والے مملکت کی تاریخ کے ساتھ سعودی عرب میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرسکیں گے۔ وزیٹرز کو اس بات کا بھی اندازہ ہوگا کہ سعودی عرب اپنے مہمانوں کا کس گرم جوشی سے استقبال کرتا ہے۔
سعودی پویلین کی شکل دیو ہیکل روشن دان جیسی ہے۔ یہ روشن دان زمین سے آسمان کی جانب کھلتا ہے۔ 
 سعودی عرب کے تاریخی ورثے سمیت بہت کچھ پویلین میں دیکھنے کو ملے گا۔
دبئی ایکسپو 20اکتوبر 2020 سے 10اپریل 2021 تک جاری رہے گا۔ اس کا فیصلہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن آفس کی جنرل اسمبلی نے پیرس میں 27 نومبر 2013 کو کیا تھا۔

دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 سے 10اپریل 2021 تک جاری رہے گا۔فوٹو: ٹوئٹر

متحدہ عرب امارات کو اس کی میزبانی کا موقع ملک میں بہترین بنیادی ڈھا نچے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ دبئی ایسا شہر ہے جہاں آٹھ گھنٹے کے اندر دنیا کی دو تہائی آبادی سفر کرکے پہنچ سکتی ہے۔
دبئی نے 2018 کے دوران 80لاکھ شائقین کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ دبئی میں 80 ہزار سے زیادہ ہوٹل کے کمرے ہیں۔
ایکسپو 2020 دبئی عرب دنیا میں پہلی بین الاقوامی ایکسپو ہے۔ دنیا بھر کے لوگ اپنے افکار اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔

شیئر: