Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ای گیٹ کے سسٹم میں 50لاکھ افراد کا ڈیٹا محفوظ

 
ابوظبی: اماراتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مختلف ایئرپورٹ پر نصب ای گیٹ کے سسٹم میں 50لاکھ افراد کا ڈیٹا محفوظ ہے۔ ای گیٹ سے اب تک 25لاکھ افراد نے سفر کیا ہے۔ تمام ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب ہے جہاں اہلکار ہر وقت رہنمائی کے لئے موجود رہتے ہیں۔ الامارات الیوم کے مطابق اقامہ کی مدت ختم ہونے یا پاسپورٹ تجدید نہ کروانے کی صورت میں ای گیٹ سے سفر نہیں کیا جاسکتا۔ علاوہ ازیں 5سال سے کم بچے بھی ای گیٹ کے ذریعہ سفر نہیں نہیں کرسکتے۔
 

شیئر: