Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 نشہ آور پودا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

روڈ سیکیورٹی فورس نے قات کی 2800 گھٹیاں اسمگل کرتے ہوئے ایک شہری اور ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی روڈ سیکیورٹی فورس نے نشہ آور پودا قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ کارروائی کے دوران دو افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اللیث روڈ سیکیورٹی فورس نے طریق الساحل پر سفر کرنے والے دو مشکوک افراد کی گاڑی سے نشہ آور پودے قات کی 2800 گھٹیاں برآمد کی ہیں۔
روڈ سیکیورٹی فورس اہلکار کے مطابق ’ضبط کی جانے والی ممنوعہ اشیا کے علاوہ 24 ہزار ریال کی رقم بھی پکڑی ہے۔‘
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

یمن اور ایتھوپیا میں قات اگانے اور استعمال کرنے کی اجازت ہے (فوٹو:سیدتی)

اہلکار کا کہنا تھا کہ حفار نامی علاقہ کے قریب سفر کرنے والی ایک گاڑی پر روڈ سیکیورٹی فورس کو شبہ ہوا تو گاڑی کو روک لیا گیا، تلاشی لینے پر قات اور رقم برآمد ہوئی۔
’گرفتار شدگان میں سے ایک شہری جبکہ دوسرا غیر ملکی ہے۔ اندازہ یہی ہے کہ قات فروخت کرنے والا غیر ملکی ہے جبکہ خریدار شہری ہے جو اندرون ملک سپلائی کا کام کرے گا۔‘
واضح رہے کہ یمن اور ایتھوپیا سمیت بعض افریقی ممالک میں نشہ آور پودا قات بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ وہاں اسے اگانے اور استعمال کرنے کی اجازت ہے جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں اسے منشیات میں شمار کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: